بیجاپور /10فروری (آئی این ایس ا نڈیا) چھتیس گڑھ میں بیجاپور ضلع کے پامیڑ تھانہ علاقہ میں پیر کی صبح نکسلیوں اور سی آر پی ایف کوبرا 204 بٹالین کے جوانوں کے درمیان تصادم میں دونکسلیوں کو مار گرانے کا دعویٰ کیا گیا ہے جبکہ 2 جوانوں کے بھی شہید ہونے کی بات کہی گئی ہے۔
تصادم میں 2 نوجوان زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں سی آر پی ایف کمانڈنٹ بھی شامل ہیں،
بتایا گیا ہے کہ سی آر پی ایف کوبرا بٹالین کے جوان علاقے میں نکسلیوں کی موجودگی کی اطلاع پرپامیڑ علاقے کی طرف آپریشن پر نکلے تھے۔ اسی دوران ایراپلی ّ کے جنگلوں میں موجود نکسلیوں کی طرف سے حملہ کر دیا گیا۔زخمی جوانوں کی مدد کے لئے سیل کی ٹیم کو جائے حادثہ پر بھیجا گیا ہے۔اس سے قبل بیجاپور میں پیر کو 7 نکسلیوں نے سرینڈر کیا تھا۔ ایس پی دویاگ پٹیل نے بتایا کہ سرینڈر کرنے والوں میں امت لیکام عرف شیواجی، مڑکم شنکر عرف ہرما اور پویام فیٹی کا نام شامل ہے، ان تمام پر 3-3 لاکھ روپے کا انعام کا اعلان تھا۔ان لوگوں کی پولیس ٹیم پر حملہ اور د یہی باشندوں کو دھمکانے اور آتش زنی سمیت کئی معاملات میں تلاش تھی۔سکما میں اتوار کی شام آپریشن پر نکلے سی آر پی ایف جوانوں نے آئی ای ڈی برآمد کی تھی۔ اسے جنگل کے اس راستے پر زمین میں چھپا کر رکھا گیا تھا، جہاں سے نوجوان گزرتے ہیں۔ 20 جنوری بیجا پورمیں باساگڑا علاقہ کے جنگلوں میں آپریشن کے لئے سی آر پی ایف، کوبرا بٹالین اور پولیس کے جوان نکلے تھے۔اسی دوران تصادم میں خاتون نکسلی ماری گئی تھی،موقع سے 3 رائفل برآمد ہوئیں تھیں۔